20 اکتوبر، 2021، 4:34 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84512782
T T
0 Persons
سیاحتی ویزوں کا اجراء23 اکتوبر سے آغاز ہوگا: ایرانی وزیر

تہران، ارنا – ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، سیاحت اور دستکاری مصنوعات کے امور نے کہا ہے کہ سیاحتی ویزوں کا اجراء23 اکتوبر سے آغاز ہوگا۔

یہ بات سید عزت اللہ ضرغامی نے گزشتہ روز ایرانی سیاحت کی 100 ویں سالگرہ کے سمپوزیم میں سیاحتی صنعت کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے سیاحتی ویزوں کے اجرا کی 20 ماہ معطلی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اکتوبر سے سیاحتی ویزا جاری کرنے کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیاحت کے مسائل کے حل کے لیے تمام شعبوں کو مل کر رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔

ضرغامی نے کہا کہ ملک میں کورونا سے پہلے سیاحت اچھی نہیں تھی  اور کورونا کے پھیلاؤ کے ساتھ سیاحتی کےحالات مزید خراب ہوگئے اور اب اس صورتحال کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ کام کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور سیاحت کے میدان میں مسائل کی نشاندہی کی جانی چاہیے تاکہ ہم حل تلاش کر سکیں۔

دستکاری کی مصنوعات کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے ضرغامی نے کہاکہ قالین میوزیم کے قریب ایک علاقہ دستکاری مصنوعات کی مستقل نمائش کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .